ابوظہبی:(پاکستان ٹوڈے) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق سفارتی کور کے ارکان، یو اے ای حکومت کے اعلیٰ حکام، اماراتی شہریوں اور پاکستانی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یو اے ای کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی عزت ماب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پرپاکستانی فنکاروں نے بانسری اور طبلے کے روایتی آلات پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک نوزائیدہ ریاست کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے اور بعد میں سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے سخت جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں ایسے متعدد مواقع کی طرف توجہ دلائی جو ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
عوامی زندگی میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور زراعت کی صلاحیت، رنگا رنگ سماجی ثقافتی ورثہ؛ سیاحت کی صلاحیت؛ اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا آئی ٹی سیکٹر کا ذکر کیا۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
معین اخترکو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے
اپریل 22, 2024 -
وزیراعلیٰ مریم نوازسےجرمنی سفیرالفریڈگراناس کی ملاقات
جولائی 24, 2024 -
لاہورمیں 5نئی تحصیلوں کاقیام:نوٹیفکیشن جاری
اگست 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔