پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کومزید بڑھایا جائے گا:ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آڈیٹوریم میں فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سینئر صحافی و ادیب مجیب ا لرحمان شامی سمیت پروفیسرز اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے علم و ہنر اور سائنس و ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں ایران کیلئے خاص محبت پائی جاتی ہے اور اسی طرح کے جذبات ایرانی عوام پاکستانیوں کیلئے رکھتے ہیں،پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف واضح ہے،مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے ، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے،غز ہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بے حدسراہا۔
قبل ازیں گورنمنٹ کالج لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے استقبالیہ پیش کیا اورکہا کہ ایران کے صدر کو گورنمنٹ کالج آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور ایران دونوں ممالک تعلیم کے میدان میں باہمی تعاون سے ترقی کے نئے باب کھول سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور محبت کا رشتہ مزید پروان چڑھ سکے۔ تقریب کے آ خر میں وی سی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے فارسی میں اشعار پڑھے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا
اپریل 1, 2024 -
پنجاب میں ڈینگی بےقابو،2مریض رپورٹ
جولائی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔