سعودی عرب، خواتین سیاحوں کیلئے پرکشش اور محفوظ ترین منزل بن گیا
پاکستان ٹوڈے: سعودی عرب سیاحت کی شوقین خواتین کیلئے پرکشش اور محفوظ ترین منزل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق مملکت کی سیاحت کے لیے متعدد ویزا پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ای ویزا پروگرام کے تحت 63 ممالک اور خصوصی انتظامی علاقوں سمیت امریکہ، برطانیہ اور شینگین ممالک کا ویزا رکھنے والے سیاح شامل ہیں۔ سعودی عرب ورثے سے مالا مال علاقوں، ثقافتی منظر نامے کی سیاحت اور عالمی سطح کے پروگراموں میں شرکت کیلئے تنہا سفر کرنے والی ٹورسٹ خواتین کی پرکشش منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کو بین الاقوامی طور پر محفوظ ترین جی20 ملک کا درجہ ملا ہے، جبکہ مدینہ شہر کو مسلسل تیسرے سال ’InsureMyTrip‘ کے حوالے سے خواتین کے تنہا سفر کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ حفاظتی درجہ دیا گیا ہے۔ٹور گائیڈز کارپوریٹو کی بانی رکن رفح شاوش نے تنہا سفر کرنے والی خواتین سے کہا ہے کہ جہاں آپ جانا چاہتی ہیں، پرسکون ذہن اور کھلے دل سے مملکت کی سیر کریں۔
سعودی عرب آنے والی سیاح خواتین کے سامنے ٹور گائیڈ کے طور پر رفح شاوش نئے تجربات کے لیے مملکت کا بہترین تصور پیش کیا۔رفح نے کہا کہ مملکت کی مقامی روایات اور مہمان نوازی کو ملحوظ رکھتے ہوئے مساجد کا رخ کرتے وقت لباس پر توجہ دیں اور سعودی عرب میں اپنے پرتپاک استقبال سے لطف اندوز ہوں۔
مملکت اپنے مہربان اور فیاض عوام کی مہمان نوازی کی بھرپور ثقافت کے لیے مشہور ہے، یہاں کے مقامی شہری سیاحت کیلئے آنے والوں کو پرتپاک استقبال کے ساتھ یقینی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سعودی عرب بحیرہ احمر کی خوبصورتی سے لے کر عسیر ریجن کے پرفضا اور سرسبز پہاڑوں کی سیر کے تجربات پر فخر محسوس کرتا ہے اور ایسے تنہا مسافروں کو پرلطف چھٹیاں گزارنے کی پیشکش کرتا ہے جو آرام اور سکون کی خواہش رکھتے ہیں۔
سعودی ٹور گائیڈ نے بتایا ہے کہ مملکت میں زائرین کے لیے زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور شہروں سے لے کر پُرسکون صحراؤں کی سیاحت کے مواقع دستیاب ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔