پاکستان ٹوڈے: (کاظم جعفری) کراچی میوزیم کا قدیمی دروازہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ روشنیوں کے شہر میں واقع کراچی میوزیم انتہائی تاریخی اہمیت کے حامل نوادرات کی وجہ دنیا بھر کے ریسرچرز اور ٹور سٹ میں مشہور ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں کراچی میوزیم کا 3سوسال پرانےپتھروں سےتعمیر شدہ داخلی دروازہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کراچی میوزیم میں ٹھٹھہ کی تاریخی مسجد شاہجہاں کے ساڑھے تین سو سال پرانے پتھروں سے بنا ایک قدیمی دروازہ، جس پر قرآنی آیات بھی نقش ہیں یہاں آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
محکمہ ثقافت سندھ صوبے میں سیاحت اور کلچر کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے اور کراچی میوزیم میں قدیم طرز کا پتھروں سے بنے داخلی دروازے کو نصب کیا جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کراچی میوزیم کا یہ مرکزی اور داخلی دروازہ صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں بنایا گیا ۔ یہ دروازہ قدیم سندھی ثقافت کا عکاس بھی ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ ثقافت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میوزیم کے اس قدیمی اور تاریخی دروازے کی یہاں تنصیب کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس سے ناصرف قدیم سندھی ثقافت کو محفوظ بنایا جا سکے گا، بلکہ کراچی میوزیم آنیوالے سیاحوں کیلئے یہ باعث ِ کشش بھی ثابت ہو ۔
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں گنڈاپوراشتہارقرار
نومبر 22, 2024بشریٰ بی بی کےالزام پرسابق آرمی چیف نےردعمل دےدیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی
مئی 21, 2024 -
طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں مزیدملزمان گرفتار
ستمبر 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔