الحمرا میں بین الاقومی ماس تھیٹر فیسٹیول سج گیا

0
66

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) الحمرا اور ماس فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے سجنے والے اس فیسٹیول کا ڈسکور پاکستان میڈیا پارٹنر ہے۔ اس چارروزہ فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامے، ورکشاپس، کانفرنسیں و دیگر سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

انٹرنیشنل ماس تھیٹر فیسٹیول میں آسٹریا، انگلینڈسمیت پاکستان سے پانچ تھیٹر گروپس اپنے اپنے تھیٹر پیش کریں گے۔ چار روزہ فیسٹیول کےدوران انگلینڈ، فرانس، ویلز،منگولیا،ایسٹونیا کے مندوبین تھیٹر پر مبنی نشستوں میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

فیسٹیول کے شیڈول کے مطابق سلیمہ ہاشمی، سرمد کھوسٹ، نوید شہزاد، ڈاکٹر عمر عادل، گوشی خان،راشد محمود اور ذوالفقار علی زلفی سمیت نامورآرٹسٹ اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے منعقدہ سیشنز میں شریک کریں گے۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میںایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سار ہ رشید سمیت تھیٹر کی مشہور شخصیات نے بھر پور شرکت کی ، جنھوں نے شہر ادب و ثقافت لاہور میں بین الاقوامی ماس تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد پر اپنی بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیسٹیول کو پاکستانی تھیٹر کیلئے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔

Leave a reply