لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر پولیس نے خواجہ سراؤں کے گرو سے مدد طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں کے خواجہ سراؤں کے گروسے مدد طلب کرلی۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن گزشتہ روز اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب خواجہ سرا کمیونٹی کی عہدیدار نایاب علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی ویڈیو دیکھی، حملہ آور خواجہ سرا نہیں لگتے۔
خواجہ سرا نایاب نے کہا کہ یہ ہماری کمیونٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی باڈی لینگویج خواجہ سراؤں جیسی نہیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کیا گوگل میپس پہلے کے مقابلے مختلف نظر آرہا ہے؟
مئی 8, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔