سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جعلسازی کیس میں مجرم قرار

0
107

نیویارک: (اے ایف پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کو سزا کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کرنے پر نیویارک جیوری نے سنائی، عدالتی حکم کے مطابق 11 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان کرنے کا کہا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کئے گئے تھے، جیوری نے تمام الزامات کو درست قرار دیا۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق امریکی صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔اپنے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک لڑیں گے، یہ آئین اور قانون کیلئے جنگ ہے طویل جنگ ہوگی

جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی سینیٹ کے ریپبلکن امیدوار لیری ہوگن نے کہا کہ جیوری کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست سینیٹر لنزی گراہم نے توقع ظاہر کی کہ اپیل کیے جانے پر جیوری کا فیصلہ مسترد کریا جائےگا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کی تھی جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے بھی عدالت میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات کی فکر ہی نہیں تھی, ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔

Leave a reply