آئندہ سال ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 5 سو ارب روپے سے زائد مقرر کرنے کی تجویز

0
51

پاکستان ٹوڈے: بجٹ میں ایس ایم ایز کو دی جانیوالی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش , ایف بی آر کو اگلے سال ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے 1500 ارب کے روپے کے اضافی ٹیکسز وصول کرنا ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے کی تجویز ،بجٹ میں فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے کی تجویز ، بجٹ میں سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

Leave a reply