محکمہ صحت میں اربوں روپے کے گھپلے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

0
51

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سروسزہسپتال لاہور میں تین ارب ستر کروڑ روپے کے غیر قانوی ٹینڈرز دینے کا سیکنڈل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس انکشاف کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تین ارب روپے سے زائد کی اس بے ضابطگی کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے انکوائری لیٹرجاری کردیا گیا ہے۔

بتدائی تحقیقات کے مطابق افضال مسیح کی نجی کمپنی میڈی سرو کے ساتھ ملی بھگت سے یہ ٹینڈر منظور ہوا ہے اور تحقیقات سست روی کا شکار ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق سروسز ہسپتال میں 2016سے لیکر 2022تک غیر قانونی ٹینڈرز ایوارڈز کئے گئے۔

انکوائری کے مطابق افضال مسیح نامی شخص نے اربوں روپے کمانے کے باوجود ٹیکس ادائیگی میں بھی خورد برد کی ہے۔ذرائع کے مطابق سرجیکل ڈسپوزیل کے ٹیندرز ایواڈز میں ہسپتل کو غیر قانونی طریقہ سے طبی آلات فروخت کئے گئے

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو دھوکہ دہی سے اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ، اور ٹھیکیدار افضال مسیح کے خلاف انکوائری کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق
ٹھیکیدار افضال مسیح نے ساز باز کرکے ہسپتال میں انکوائری رکوا رکھی ہے، یم ایس ڈاکٹر مدبر ریحان کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Leave a reply