مذہبی سیاحت کا فروغ :پہلی سعودی پرواز دمام سے نجف پہنچ گئی

0
54

پاکستان ٹوڈے: سعودی عرب اورعراق کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام۔

پہلی سعودی پرواز دمام سے زائرین اورمسافروں کو لیکر نجف پہنچ گئی۔ سعودی عرب سے عراق کیلئے براہِ راست پروازوں میں اضافے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پہلی براہِ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے عراق کے نجف ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق پرواز ہفتہ کے روز نجف پہنچی۔اس حوالے سے عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافہ دو طرفہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ مملکت اور عراق کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات کو ترویج دینے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

سعودی سفیر کے بقول دمام سے نجف جانیوالی پروازوں کے بعد نجف سے جدہ اور مدینہ کیلئے بھی دیگر پروازیں چلیں گی، اس سہولت سے عراقی زائرین اور سیاحوں کیلئے جلد از جلد سعودی عرب پہنچنا ممکن ہو گا۔

Leave a reply