خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم مقبول ہورہی ہے؟

0
108

خیبرپختونخوا خوبصورت نظاروں کیساتھ میڈیکل ٹورازم میں بھی مقبول ہونے لگا۔

دنیا کےمختلف ممالک سے سیاح سیر و تفریح کیساتھ سستے علاج معالجے کیلئے خیبرپختونخوا کا رخ کرنے لگے۔ خیبر پختونخوا کا ذکر آتےہی یہاں واقع خوبصورت وادیاں، آبشاریں اور دلفریب نظارے تصورمیں آتے ہیں ، مگر اب خیبرپختونخوا اپنی قدرتی خوبصورتی کیساتھ میڈیکل ٹورازم کی وجہ سے بھی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ سمیٹ رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال میڈیکل ٹورازم کی غرض سے آنیوالے غیرملکیوںمیں 275 برطانوی، جبکہ 190 امریکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔ خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم میں اضافہ ہونے لگا، امریکا، یورپ، برطانیہ، سعودی عرب اور افغانستان سمیت مختلف ممالک سے سیاح یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کیساتھ اپنے طبی مسائل کے حل کی غرض سے بھی پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں ۔

امریکی شہری ڈینی پشاور میں ہیر ٹرانسپلانٹ کروانے پہنچ گئے اور خوب مطمئن بھی نظرآئے، کہتے ہیں کہ پشاور میں ہیر ٹرانسپلانٹیشن دنیا بھر کی نسبتاً انتہائی سستا اور تیز ہے۔ ان کاہیر ٹرانسپلانٹ کرنیوالے ڈاکٹر حبیب کا کہنا ہے کہ سالانہ سینکڑوں سیاح دنیا بھر سے آتے ہیں، جو خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ سامنے لانے کی ایک اہم کوشش ہے ۔

گزشتہ برس 3 ہزار سے زائد سرجریز کرنے والے ڈاکٹر حبیب کے مطابق ہیر ٹرانسپلانٹیشن کی غرض سے آنیوالے غیرملکی سیاحوںمیں 275 یوکے، جبکہ 190 امریکا سے آئے ۔

Leave a reply