پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں۔ ماہرین نباتات نے انوکھا دعویٰ کردیا۔
حالیہ تحقیق کے مطابق پودے بھی اپنے اندر ایک مخصوص قسم کی ذہانت رکھتے ہیں۔ تازہ ترین مطالعے میں معلوم ہواہے کہ پودے اپنے اطراف میں موجود پودوں کو کیڑوں سے پہنچنے والے نقصان کو محسوس کرنے اور بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعدد سائنسدان ذہانت کو بطور مرکزی اعصابی نظام لیتے ہیں، جس میں برقی سگنل پیغام لے کر دیگر نروز تک جاتے ہیں، جبکہ پودوں میں موجودویسکیولر نظام ایک ایسا خلیوں کا نیٹ ورک ہوتا ہے، جو پودوں میں پانی، معدنیات اور اجزا کی نقل و حرکت کے ذریعے ان کی نمو میں مدد دیتا ہے۔
ایک اور مطالعہ میں دلچسپ بات بھی سامنے آچکی کہ جب بھی پودے ماحولیاتی تناؤ ( پتوں یا تنوں کا ٹوٹنا)جیسے مراحل سے گزرتے ہیں تو یہ ایک انتہائی بلند فریکوئنسی پر تکلیف دہ آواز نکالتے ہیں۔ شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں پائے جانے والے پھول گولڈن روڈز پر کی جانیوالی تازہ ترین تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا کہ جب پودوں کو دھس ،بیٹل نامی ایک کیڑا کھاتی ہے تو پودے کس طرح رد عمل دیتے ہیں۔
ایسی صورت میں پودوں نے ایک کیمیکل خارج کیا ،جس سے کیڑے کو یہ علم ہوا کہ یہ پودا خراب ہے اور کھانے کیلئے فائدہ مند نہیں۔ اس تحقیق کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ پودے بھی اپنے اندر ایک خاص قسم کی ذہانت رکھتے ہیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔