سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

0
45

لاہور: سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جس میں درخواست گزار نے کہا  کہ وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض ایک سے دوسرے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دی جاتی ہے مگر وہ علاج کی بجائے مریضوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو زیر حراست رکھا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

شہری مظہر عباس نے ایڈووکیٹ صفدر شاہین کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔

Leave a reply