اڈیالہ جیل میں ملاقات کا معاملہ: عمران خان نےعدالت سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ اور وکلاء کو ملاقاتوں و مشاورت کی اجازت نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی بانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل وکلاء اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، ہوم سیکریٹری کے ساتھ حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور وزارت دفاع بھی فریقین میں شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکوٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل میں اسیری کے دوران دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت تھی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے، حساس اداروں کو سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کےٹورکااعلان کردیا
نومبر 16, 2024 -
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےایک اورتاریخ رقم کردی
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔