چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے یونس خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیمیں لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ 2024 کے دوسرے میچ میں برمنگھم میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے ایرن فنچ 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ گرین شرٹس کی جانب سے شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان چیمپئنز نے 190 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان یونس خان 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق نے 30 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
اوپنر شرجیل خان 17، کامران اکمل 4، صہیب مقصود 21، شعیب ملک 23 اور شاہد آفریدی نے 11 رنز کی اننگ کھیلی۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
مارچ 22, 2024 -
ناپا:ویمنز فیسٹیول ،مغربی موسیقی کے سُر بکھر گئے
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔