قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سلیکٹرزکوعہدےسےہٹادیاگیا

0
54

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص  کارکردگی کی بناپرسلیکٹرزکوعہدےسےہٹادیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی 2024میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی،قومی ٹیم میگاایونٹ میں نئی ٹیم امریکااورروایتی حریف بھارت سےشکست کی وجہ سےگروپ میچزسےہی ایونٹ سےباہرہوگئی۔جس کی وجہ سےشائقین کرکٹ کافی مایوس ہوئےتھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کےاثرات آنےشروع ہوگئے۔سلیکٹرزوہاب ریاض اورعبدالرزاق کوقومی سلیکشن کمیٹی سےبرطرف کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹایا گیا ہے جبکہ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔ آئندہ چند روز میں پی سی بی میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کی سلیکشن میں عبدالرزاق اور وہاب ریاض کا عمل دخل زیادہ تھا، ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ان سلیکٹرز سے رائے بھی نہیں لی جا رہی تھی تاہم پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں چار سابق کرکٹرز عبدالرزاق، وہاب ریاض، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینئر منیجر بھی تھے۔

Leave a reply