بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت

0
50

توشہ خانہ نئےریفرنس میں نیب ٹیم نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سےاڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔
ذرائع کےمطابق نیب ٹیم تفتیش کےبعداڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔ نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے تین گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کی۔
ذرائع کےمطابق نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کر رہے تھے، نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی ۔عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Leave a reply