بنوں کینٹ میں ملک دشمن عناصرنےبارودسےبھری گاڑی دیورسےٹکرادی حملےمیں 8جوان شہیدجبکہ 10دہشتگردہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق 10 دہشت گردوں نے 15 جولائی کی صبح بنوں کینٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بارود سے بھری گاڑی کنٹونمنٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے پر مجبور کر دیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔خودکش دھماکے سے دیوار کا ایک حصہ تباہ ہونے سے 8 جوان شہیدہوئے۔خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیرونی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔جس سے ملحقہ عمارتی ڈھانچے کو نقصان پہنچادھماکے کے نتیجے میں دھرتی کے 8 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق شہداء میں نائب صوبیدار محمد شہزاد ،حوالدارر ظل حسین ،حوالدار شہزاد احمد ،سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید ،سپاہی امتیاز خان ،سپاہی ارسلان اسلم اور لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی کی وجہ سےبڑےنقصان سےبچالیاگیا،سیکیورٹی اہلکاروں نےجان پرکھیل کردہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی،دہشت گردحملہ حافظ گل بہادرگروپ کی جانب سےکیاگیا،حافظ گل بہادرگروپ افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروارہاہے۔پاکستان بارہاعبوری افغان حکومت سےضروری اقدامات کاکہہ چکاہے،افغان حکومت دہشت گردوں کواپنی زمین استعمال کرنےسےروکے،افغان حکومت ان دہشت گردگروپس کیخلاف مؤثرکارروائی کرے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق مسلح افواج دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،افغانستان سےدرپیش خطرات سےنمٹنےکیلئےجوضروری ہواکرینگے۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم کشمیرمنایاجارہاہے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹی20سیریز:جنوبی افریقہ کی ویمنزٹیم لاہورپہنچ گئی
ستمبر 13, 2024 -
چین کاسمندری طوفانوں سےبجلی پیداکرنےکامنصوبہ
جولائی 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔