سپریم کورٹ کاتحریک انصاف کومخصوص نشستیں دینےکےفیصلےپروزیراعظم شہبازشریف آج سےاتحادی جماعتوں کےساتھ مشاورت کاآغازکرینگے۔
ذرائع کےمطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نےپہلے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات آج دوپہر ایوان صدر میں ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے،صدر آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑ، عرفان قادر ، احمد چیمہ اور سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے،اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق صدر مملکت آصف علی اور ارکان کو بریف کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، نئیر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل نےسپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کی درخواست دائرکی تھی جس پرسپریم کورٹ کےفل کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایاجس میں سپریم کورٹ نےمخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےکاحکم دیاتھا۔
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قیمت میں اضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 26, 2024 -
پنجاب کوجنوبی ایشیاکی ڈیجیٹل ہب بنانےکیلئےکوشاں ہیں،مریم نواز
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔