ڈالرکی قیمت میں ردوبدل

0
80

کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں ردوبدل کردیاگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپیہ تگڑاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 939 پوائنٹس تک پہنچا ۔ اختتام پر 1721 پوائنٹس کی کمی سے 80 ہزار 117 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔91 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 305 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 45 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 4 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,939 جبکہ کم ترین سطح 79,817 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply