بالآخر9 مئی کےماسٹرمائینڈنےمنصوبہ بندی کااعتراف کرلیا،مریم نواز

0
85

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ بالآخر9 مئی کےماسٹرمائینڈنےمنصوبہ بندی کااعتراف کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےبانی پی ٹی آئی پرایک بارپھرسےتنقیدکےنشترچلادئیے۔مریم نوازکاکہناتھاکہ نو مئی کے مجرم نے منصوبہ ساز ی اورسہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے ،زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا، پٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کامزیدکہناتھاکہ چار ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی ،یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلائے گئے، شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، ان کی قیادت کےخلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے۔ پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پہ گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

Leave a reply