
تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹریٹ کوسیل کرنےکےمعاملےپرعدالت نےفریقین سےجواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنےکےلئےدائردرخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی اورمیٹرو پولیٹن و دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
درخواست گزاروکیل غلام مرتضیٰ نےموقف اختیارکیاکہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کومیٹروپولیٹن کارپوریشن نےسیل کردیاہے۔نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع ، بس آئے اور دفتر سیل کردیا،فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔
لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب
اکتوبر 13, 2025پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کومتوقع
اکتوبر 13, 2025لاہورشہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
ستمبر 16, 2025 -
ایشیاکپ :میچ کےبعدمتنازع بیان دینا بھارتی کپتان کومہنگاپڑگیا
ستمبر 25, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔