چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کوقتل کی دھمکیاں دینےپرتحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کےنائب امیرپیرظہیرالحسن شاہ کوگرفتارکرلیاگیا۔
ٹی ایل پی نائب امیرپیرظہیرالحسن شاہ نے پریس کلب کے باہر احتجاج سےخطاب کرتےہوئےچیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کوقتل کرنےوالےکوایک کروڑروپےانعام دینےکااعلان کیاتھا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ میں نامعلوم مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہواتھا۔ دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت،فساد پھیلانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات درج ہیں۔
ایف آئی آرکےمطابق ا علیٰ عدلیہ کو دھمکی،کار سرکار میں مداخلت،قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات درج ہیں،لاہورپریس کلب کےباہراحتجاج کےدوران مظاہرین سےخطاب کرتےہوئےاعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی۔ٹی ایل پی امیر نے جسٹس فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔