پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل :عدالت نےتحریری فیصلہ جاری کردیا

0
65

تحریک انصاف کاسنٹرل سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنےکےمعاملےپر اسلام آباد ہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سلام آباد ہائیکورٹ نےتحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ کوفوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کر دی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیاجاتاہے۔
عدالت نےکہاکہ پی ٹی آئی اور ایم سی آئی حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئے، عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجاری کردہ فیصلےمیں کہاگیاکہ پی ٹی آئی نے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینول الارم سسٹم لگائے گی،بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے، بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

Leave a reply