اسماعیل ہنیہ کی شہادت:خامنہ ای نےبڑاحکم جاری کردیا

0
66

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےسپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیاجس میں انہوں نےاسماعیل ہنیہ کی شہادت کابدلہ لینےکےلئےاسرائیل پربراہ راست حملہ کرنےکاحکم دےدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران سپریم سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کےفوری بعدطلب کیاگیاتھاجس میں اہم فیصلہ کرلیاگیاکہ اب ایران اسماعیل ہنیہ کابدلہ لینےکےلئےاسرائیل پرحملہ کریگا۔
ایرانی سرزمین پرحماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےسخت ردعمل دیتےہوئےکہاکہ ہمارےمہمان کوہمارےگھرمیں شہیدکیاگیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔
حماس نے سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے ایران کےشہرتہران میں موجودتھےجہاں پراُن کواُن کےمحافظ سمیت رات 2بجےشہیدکردیاگیا۔

Leave a reply