پنجاب طلبہ کوسہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈکرےگا،مریم نواز

0
32

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب طلبہ کوسہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈکرےگا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کے لئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈ کرے گا،ای بائیک پراجیکٹ بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔ ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اوروقت کی بچت یقینی بنائے گی۔وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے۔طلبہ کے لئے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی۔
ان کاکہناتھاکہ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے ۔بچوں اور بچیوں کو آمدورفت میں آسانی کےلئے بائیکس دینے سے خوشی ملی ۔ای بائیک سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

Leave a reply