وزیراعلیٰ مریم نوازکل ارشدندیم کےگھرجائیں گی

0
90

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکل فخرپاکستان ارشدندیم کےآبائی گھرمیاں چنوں جائیں گی۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کریں گی، مریم نواز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعام کا چیک بھی دیں گی۔ مریم نواز کے لیے میاں چنوں ارشد ندیم کے گاؤں میں ہیلی بیڈ بنا دیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کے نواحی گاؤں ارشد ندیم کے گھر جائیں گی ، سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ میاں چنوں جائیں گی۔ مریم نواز کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a reply