پوزیشن ہولڈرزطلبہ کیلئے پنجاب حکومت کابڑافیصلہ

0
35

پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نےشرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا،طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی ۔
حکومت پنجاب 25ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سوا سو ارب سے زائد ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغازکیاجائےگا۔پنجاب کے 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی ۔پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

Leave a reply