اداکارہ نمرہ خان کےمبینہ اغوامیں نیاموڑ

0
45

کراچی کےپوش علاقےمیں پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان کےمبینہ اغوامیں نیاموڑآگیا۔
ایس ڈی پی او درخشاں کے مطابق تفتیش میں معلوم ہواہےواردات کےوقت گاڑی میں ایک ہی ملزم تھاجس سےواقع اغواکانہیں بلکہ ہراسانی کالگ رہاہے۔ حالیہ دنوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دو واقعات ہوئے ہیں، دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی کارروائی پرردعمل دیتےہوئےاداکارہ نمرہ خان کاکہناہےکہ وہ پولیس کی کارروائی سےمطمئن ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار11 اگست کی شام7 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا تھا۔
اداکارہ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنائی اور اداکارہ نے اغوا کی کوشش کی دل دہلا دینے والی تفصیل صارفین کو بتائی۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ ڈیفنس کے ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں، ان کی فیملی انہیں پِک کرنے آرہی تھی کہ گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور وہ ہوٹل کے باہر کھڑی انتظار کرنے لگیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اداکارہ کو سڑک کے کنارے اپنی گاڑی کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر مذکورہ واقع پیش آیا۔
واضح رہےکہ نمرہ نے بتایا کہ3 مسلح افراد آئے اور ان کے قریب گاڑی روکی، اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی۔نمرہ خان نے کہا کہ اس میں سے ایک شخص نے میرے پیٹ پر بندوق رکھی جس کے بعد میں نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور مزاحمت کرکے بھاگی، جس وقت یہ ہو رہا تھا اس وقت ہوٹل کے گارڈز سامنے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، میں بھاگی، میری کسی نے مدد نہیں کی، اس وقت کچھ بھی ہو سکتا تھا وہ پیچھے سے مجھے گولی مار سکتے تھے لیکن میں بچ گئی۔

Leave a reply