دنیاکی سب نعمتوں کےباوجوداپنی چھت نہ ہوتوکمی محسوس ہوتی ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ آپ کےپاس دنیاکی سب نعمتیں ہوں پراپنی چھت نہ ہوتووہ کمی محسوس ہوتی ہےجس کوالفاظ میں بیان کرنامشکل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپناگھراپنی چھت کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ آج اللہ کے فضل سے میں وہ سکیم لانچ کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھےاورنوازشریف کو سب سے زیادہ انتظارتھااور پنجاب کی عوام کو بھی اس کا سب سے زیادہ انتظار تھا ۔مجھ سے سوالات کیے جا رہے تھے جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے اس کو شاید اس کی قدر کم ہوتی ہے یہ خواہش کی شدت اس سے پوچھیں جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے ۔آپ کے پاس دنیا کی سب نعمتیں ہوں اپنی چھت نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان کو مبارکباد دیتی ہوں کہ ہماری خواہش کو حقیقت کی شکل دی انشاللہ ہم جلدی جلدی گھر بنا کر بھی لوگوں کو دیں گے ۔ان کو احساس تھا اس چیز کا کہ کسی کو رہنے کے لیے اپنا گھر یا چھت دے دو اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی۔ اگر آپ کے پاس ایک سے 5 مرلہ کی زمین ہے تو آپ کو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر قرضہ دے گی ۔
اُن کاکہناتھاکہ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کی قسط 14 ہزار سے زیادہ نہ ہو ۔مجھے اندازہ ہے کہ گھر کا بجٹ بنانا پڑتا ہے تو کم آمدنی والے کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس قرض میں کوئی سود نہیں ہے اس کو اپلائی کرنے کا طریقہ بھی آسان کر دیا گیا ہے ۔080009100پر کال کرکے بھی آپ اپنےآپ کورجسٹر کروا سکتے ہیں۔اس کی زیادہ سے زیادہ 14 ہزار روپے قسط ہے جو سات سال میں ادا کرنی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شہباز حکومت میں شرمندگی کےنئےریکارڈبن رہےہیں،بیرسٹرسیف
ستمبر 4, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
دسمبر 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔