پاکستانی روپےکاوارڈالرمسلسل گراوٹ کاشکار

0
24

ملکی معیشت میں بہتری،ڈالرکی قیمت میں کمی سےروپیہ مزیدمستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.42 روپے سے کم ہوکر 278.32 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 220 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 55 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,857 جبکہ کم ترین سطح 78,077 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply