ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن:پرویزالٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں عدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
چودھری پرویزالٰہی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہورمیں ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔
پرویزالٰہی کےوکیل نےایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی طبعیت ناسازہونےکےباعث میڈیکل رپورٹس بھی پیش کی گئی ہیں۔ڈاکٹرزنےچودھری پرویزالٰہی کوچارہفتےآرام کامشورہ دےرکھاہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔عدالت نےنیب کوانکوائری کی دستاویزات پرویزالٰہی کودینےکاحکم دےرکھاہے۔
نیب پراسکیوٹر نےکہاکہ نیب انکوئری کی دستاویزات دینے کی اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں کل ملی ہیں۔ابھی اس پر مشاورت کرنی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹرنےاستدعاکی کہ عدالت مہلت فراہم کرے ۔
عدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتےہوئےمزیدسماعت10ستمبرتک ملتوی کردی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔