قومی اسمبلی کااجلاس طلب:19نکاتی ایجنڈاجاری

0
28

قومی اسمبلی کااجلاس دوروزکےوقفےکےبعدآج طلب کر لیا گیا، 19نکاتی  ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہو گا،سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کرینگے ،قومی اسمبلی اجلاس کا انیس نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔قومی اسمبلی میں اہم قوانین پیش کیے جائیں گے۔
ڈپٹی وزیراعظم وسینیٹر اسحاق ڈار غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمے پر کنونشن کو مؤثر بنانے کا بل پیش کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف بھنگ کے کنڑول اور ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 پیش کریں گے،وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل بل پیش کریں گی۔
وزیر نجکاری عبد العلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل پیش کریں گے، وزیر خزانہ ایڈیٹر جنرل آف پاکستان اورا سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹس پیش کریں گے۔ خلیجی ممالک میں گداگری کی کارروائیوں میں ملوث ہو کر پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a reply