بلوچستان:سیلاب سےتباہی،گیس پائپ لائن بہہ گئی

0
35

بلوچستان کےعلاقےمچ میں سیلاب سےتباہی کےنتیجےمیں گیس پائپ لائن بھی سیلابی ریلےمیں بہہ جانےسےکوئٹہ سمیت بیشترعلاقوں میں سپلائی معطل ہوگئی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کاکہناہےکہ مچ کےعلاقےمیں سیلاب کی وجہ سے 18انچ گیس پائپ لائن شدیدمتاثرہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بندہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

Leave a reply