ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون کی صورت اختیار کر گیا ،سر دار سر فراز

0
43

چیف میٹرلوجسٹ سردارسرفرازنےکہاہےکہ ڈیپ ڈیپریشن اب سائیکلون کی صورت اختیارکرگیاہے۔
چیف میٹرلوجسٹ سردارسرفرازکاکہناتھاکہ ’اسنیٰ‘ کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے،اس وقت اس کے زیر اثر شہر میں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج رات بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا، اس سمندری طوفان کی سمت بلوچستان، عمان کی جانب ہےبارشیں اسی سسٹم کے زیر اثر ہورہی ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر درخت گر گئے،ملیر کالا بورڈ، ملیر ہالٹ پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ شاہراہ فیصل پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔جھکڑچلنےسےپی آئی ڈی سی پل پر بجلی کا پول گر گیا۔ پول گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمدکاکہناتھاکہ بارشوں کے باعث واٹر کارپوریشن کی مختلف سیوریج کی لائنیں دھنس گئیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کاکہناتھاکہ دھنسنے والی لائنوں کا مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی، طارق روڈ میں 24 انچ کی سیوریج لائن دو جگہوں سے دھنس گئی، گلستان جوہر بلاک 5 میں 30 انچ اور بلاک 15 میں 18 انچ کی لائنیں دھنس گئیں۔ جہان آباد ،سہراب گوٹھ ٹاؤن میں 18 انچ لائن دھنس گئی۔طارق روڈ والی متاثرہ لائن کا کام آج رات کو شروع کیا جائے گا۔

Leave a reply