1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی شاہینوں نےبھارت کے خلاف اپنی مہارت کامظاہرہ کرتےہوئےدشمن کاغرورخاک میں ملادیاتھا۔جس کی مناسبت سےآج ملک بھرمیں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔
یوم فضائیہ کومنانےکامقصدستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ستمبر1965میں پاکستانی شاہینوں نےاپنی مہارت کامظاہرہ کرتےہوئے دشمن کےگھروں میں صف ماتم بچھادی تھی ۔
ستمبر1965کوپاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نے 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 65ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔
یوم فضائیہ منانےکےحوالے سےمرکزی تقریب کاانعقادکراچی میں کیاگیا۔ائیر وائس مارشل ستارہ امتیاز عامر شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نشانہ حیدر حاصل کرنے والے شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نےبھی تقریب میں شرکت کی۔ ائیر وائس مارشل عامر شہزاد نے شہید راشد منہاس کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔
واضح رہےکہ کم عمر شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے،20 اگست 1971 کو شہید راشد منہاس وطن پر قربان ہوئے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک ہزار جوڑوں کی شادی
فروری 29, 2024 -
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
جولائی 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔