علی امین نےلائین کراس کی ،اُن کی گھریلوں تربیت ہوسکتی ہے،عظمیٰ بخاری

0
25

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ کل علی امین گنڈاپورنےخواتین کےخلاف لائین کراس کی یہ اُن کی گھریلوں تربیت ہوسکتی ہے۔اس کی بہنوں کوکہناچاہیےتھاکہ جوتم زبان استعمال کرتےہوہم شرمندہ ہوتےہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ کل زرتاج گل بھی ٹارزن بنی ہوئی تھی ،کل کیمرے کی آنکھ نے سب کچھ دیکھا ہے میں نے کل ہی بتا دیا تھا پاکستان مخالف تقاریر ہوں گی ،کل اچکزئی صاحب نےبھی ان سب کوغیرمنظم قراردےدیاہے،علی امین گنڈہ پورنے لائین کراس کی یہ اس آدمی کےگھر کی تربیت ہو سکتی ہے ۔اس کی بہنوں کوکہناچاہیےتھاکہ جوتم زبان استعمال کرتےہوہم شرمندہ ہوتےہیں۔کل گنڈہ پور نے پنجاب کے اوپر لشکر کشی کا اندیشہ دیا ہے ان کو جو زبان سمجھ آتی ہے اسی زبان میں بات کی جائے گی میں کسی پنجاب پختونخوا کی لڑائی نہیں کروانا چاہتی لیکن پنجاب کی غیرت کی بات ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزید کہناتھاکہ میں علی امین کو یاد کروانا چاہتی ہوں ہم نے وہ دن بھی دیکھا ہواہے جب یہ اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگ رہا تھا میں صوبوں میں لڑائی نہیں کروانا چاہتی، علی امین گنڈا پر اپنی زبان اپنے گھر تک رکھے جب اس نے پہلی بار گندی زبان عورتوں کے بارے میں استعمال کی تو اس کے گھر کی خواتین کو روکنا چاہئے تھا ۔ڈی سی اسلام آباد نے مویشی منڈی کی جگہ پی ٹی آئی کو کیوں دی مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ جگہ کیوں دی گئی کیونکہ وہاں جو باتیں ہوئی وہ انسانوں کی نہیں تھی جو خدشات تھے وہی ہوا ان سے انسانوں والی بات کی امید نہیں کر سکتے بہت سے پولیس افسران کے خلاف ہاتھ اٹھایا گیا نو مئی کو بھی کیمرہ کی آنکھ نے سب کچھ دیکھا تھا ۔میں نے آپکو بتایا تھا کہ فتنہ لوگوں نے جو کرنا تھا وہ کیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ انہوں نے بنیادی حکومت کو لڑانا ہے میں عدالتی نظام سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو کل این او سی دی اس کا انجام دیکھ لیا ،جوکچھ ہواآپ سب کےسامنےہوا آپ نے کیو ں آنکھیں کان بند کیے ہوئے ہیں ۔میں 20دن دیتاہوں علی امین گنڈاپورکیسےاپنےلیڈرکوجیل سےباہرنکالتےہیں،پورےجلسہ گاہ میں تین ہزارلوگ نہیں تھے، کل آپ نے سرکاری پیسہ استعمال کیا،،اربوں روپے کا فنڈ استعمال ہوا سرکاری پیسہ کا استعمال جو عوام پر استعمال ہونا تھا وہ جلسہ میں خرچ ہوا نو مئی کے ملزمان کو جب آپ چھوڑے گئے تو یہ سب کچھ ہوگا کل خاتون صحافیوں کے بارے میں گندبولا گیا۔

Leave a reply