ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر

0
74

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ۔ہم تو اختر مینگل کے استعفے کے بھی خلاف ہیں ہمارے گرفتار اراکین کو رہا کیا جائے اور ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ پرسوں جو ہوا امید ہے آئندہ ایسے نہیں ہوگا، یہ ایوان کیلئے سیاہ دن تھا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں نقاب پوش ایوان کے اندر آئے اور دروازے کھولے گئے ایوان کی چابیاں کس کے پاس تھیں میں ایوان کے باہر سے گرفتار نہیں ہوااہلکار باہر تک میرے ساتھ ساتھ چلتے رہے لگتا ہے یہ حکومت ایک جلسے کی مار ہیں۔ ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ۔ہم تو اختر مینگل کے استعفے کے بھی خلاف ہیں ہمارے گرفتار اراکین کو رہا کیا جائے اور ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ اراکین کی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھےگی۔ ہمارے آٹھ دس اراکین کے علاوہ باقی سب ایوان اور کمیٹیوں کا بائیکاٹ کرینگے۔

Leave a reply