پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے،ظاہرطورو

0
63

وزیرخوراک خیبر پختونخوا ظاہر طورونےکہاہےکہ تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے،اداروں سےمتعلق وزیراعلیٰ کےبیان کی تائیدکرتےہیں۔
خیبرپختونخواکےوزیرخوراک ظاہرطوروکاکہناتھاکہ فارم 47 کی وفاقی حکومت بوریاں بستر باندھ لیں،جلد بانی پی ٹی آئی وزرات عظمیٰ کا منصب سنھبالیں گے،رانا ثنااللہ ڈرامے بازیوں سے باز آجائیں،لاہور جلسے سے ہمیں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔
ظاہر شاہ طوروکامزیدکہناتھاکہ گورنر فیصل کنڈی صوبے میں انتشار اور افرا تفری پھیلارہے ہیں،گورنر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینا بند کریں،وزیراعلیٰ جب چاہیے گے تو گورنر ہاؤس کو تالے لگاسکتے ہیں،پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،اداروں سے متعلق وزیراعلیٰ کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔

Leave a reply