ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا، 32 کروڑ ڈالر کی رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے خرچ ہوگی،قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا،خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں 900 کلو میٹر سڑکوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت ، تعلیم میں رابطوں کیلئے استعمال ہونگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، خیبر پختونخواہ کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، خیبرپختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفراسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سےلوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کےمطابق اس منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی،حکومت کو لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا،ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کرروڈ مینٹینس اور ٹوارزم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔