بائیڈن اور کملا،ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں،ٹرمپ
امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویوکےدوران امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ حکام کا کہنا تھا کہ 12گھنٹےتک بندوق بردار شخص سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔سابق صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔
کہا گیا ہے کہ جس جگہ روتھ چھپا ہوا تھا وہاں سے وہ سابق صدر ٹرمپ کو دیکھ بھی نہیں سکتا تھا۔
روتھ نے تفتیش کاروں کو بندوق کے ساتھ وہاں موجود ہونے کی وجہ تاحال نہیں بتائی تاہم روتھ نے پچھلے برس کتاب لکھی تھی جس میں اس نے ٹرمپ کو 2016 میں ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا اور سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی وکالت کی تھی۔ویسٹ پام بیچ وفاقی عدالت میں روتھ پر اسلحے کے استعمال کی خلاف ورزی کے دو الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے ڈونلڈٹرمپ نےالزام لگایاکہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی مجھ پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کملا ہیرس اور والز کی انتخابی مہم کے کو چیئرمین سینیٹر کرسٹوفر کونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ: بچی سے زیادتی کا معاملہ
مئی 14, 2024 -
چین : سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔