تحریک انصاف آج لاہورمیں عوامی طاقت کامظاہرہ کرےگی

0
36

تحریک انصاف آج لاہورمیں پاورشوکرےگی،پنجاب حکومت نے 43 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کی اجازت دے دی ۔

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کا این او سی جاری کر دیا ۔عدالت کےحکم پرڈپٹی کمشنرنےتحریک انصاف کوجلسےکااین اوسی جاری کیا۔جس کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان کے بجائے اب کاہنہ میں جلسہ کرے گی۔
ڈی سی کی جانب سےجاری کردہ این اوسی کےمطابق تحریک انصاف 21ستمبر 2024کولاہورکےعلاقہ کاہنہ میں جلسہ کرسکےگی،جلسےکاوقت دوپہر3بجے سےشام6بجےتک ہوگا۔جلسےکےلئےسب سےاہم شرط یہ ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے8ستمبرکوجواسلام آبادمیں تقریرکی اس پرعوام سےمعافی مانگناہوگی۔
اُدھر پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اور اُس نے مینار پاکستان میں تمام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گیٹس پر تالے لگا دیے جبکہ مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرزرکھ دیے اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ کریں گے جبکہ حکام نے رکاوٹیں ہٹانے والی مشینری بھی ساتھ لےکرآنےکافیصلہ کیاہے۔

Leave a reply