موسم سرمامیں گیس لوڈشیڈنگ سےبچنےکامشن:حکومت کااہم فیصلہ

0
19

سردیوں کےموسم میں گیس کی ضرورت کوپوراکرنےکےلئے حکومت نے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سےپارلیمنٹ کوفراہم کردہ رپورٹ کےمطابق سردیوں کےموسم میں گیس کی فراہمی برقراررکھنےاورگیس قلت کوپوراکرنےکےلئےسوئی کمپنیاں کھاناپکانےکےاوقات کےدوران گیس فراہم کرنےکاانتظام کرتی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دسمبر اور جنوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے گئے ہیں جب کہ فی الوقت 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔
حکومت متعدد شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لیے موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے آرڈر وصول کرنے، سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی فراہمی کی مہم میں شامل ہے۔

Leave a reply