قیمت میں اضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

0
19

صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 1500روپےکااضافہ ہونے سے سونا ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافےسے سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوتاجارہاہے،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزبھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے 3 ہزار 50 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a reply