ریاست مخالف تقاریر:پی ٹی آئی کیلئے مسئلہ:حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
ریاست مخالف تقاریرپرتحریک انصاف کےلئے مسئلہ بن گیا،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی راہنماؤں کیخلاف سخت ایکشن پر غور، آٹھ ستمبر کو اسلام آبادکےسنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی ،سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی راہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر مشاورت کرلی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں ،اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی،وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کی جائے گی۔
ریلوے کا 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
دسمبر 30, 2024فتح جنگ:مسافربس حادثےکاشکار،10جاں بحق،متعددزخمی
دسمبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔