وزیراعظم شہبازشریف سےمعروف مذہبی اسکالرذاکرنائیک کی ملاقات

0
33

وزیراعظم شہبازشریف سےمعروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک نےملاقات کی۔پاکستان آمدپروزیراعظم نےذاکرنائیک کاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سےجاری کردہ بیان کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف سے معروف مذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا ۔ملاقات کےدوران وزیراعظم نےکہاکہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سےہونےوالی اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور اب تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پر بنا ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےڈاکٹرذاکرنائیک نےکہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں۔

Leave a reply