ہمارےپرامن احتجاج پرتشددکرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،بیرسٹرسیف

0
13

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارےپرامن احتجاج پرتشددکرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔
اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےاحتجاج اوراسےروکنےکےلئےانتظامیہ کے اقدامات پرردعمل دیتےہوئےمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہناتھاکہ گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ ن لیگیوں نےجمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے۔ تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں۔ ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ قوم بخوبی جانتی ہے کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔

Leave a reply