مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی

0
11

مہنگائی کی شرح میں ایک بارپھرسے اضافہ ہوگیاادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےایک اوربُری خبر،حالیہ ہفتےمہنگائی کی شرح میں مزیداضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےمیں 21اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13.80 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ روزمرہ کی اشیائےضروریہ کی دس اشیائےکی قیمتوں میں کمی جبکہ 21کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور20چیزوں کی قیمت مستحکم رہی۔
حالیہ ہفتےکےدوران جن چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواان میں آٹےکی قیمت میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمت میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمت میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمت میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ اس کےعلاوہ ٹماٹر کی قیمت میں18.51 فیصد،پیاز کی قیمت میں5.89 فیصدچکن کی قیمت میں3.72 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمت میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں0.10فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےمیں جن چیزوں کی قیمت میں کمی ہوئی اُن میں دال ماش کی قیمت میں0.80 فیصد،دال مسور کی قیمت میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمت میں0.81 فیصد،ڈیزل کی قیمت میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمت میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی۔جبکہ اس کےعلاوہ آلو،انڈے،چینی اورپھلوں میں کیلے بھی سستےہونےوالی اشیائے ضروریہ میں شامل ہیں۔

Leave a reply