پاکستان میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس متعارف،ملک بھر میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے ہواوے کے تعاون سے تیار کیا گیا ملک کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم) سسٹم لانچ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا، جس کے بعد اب صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی 64 ٹی بی پر سیکنڈ فی فائبر ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے، جس میں 96 ٹی بی پر سیکنڈ تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ہواوے کے تعاون سے تیار کی گئی یہ ٹیکنالوجی ہائی سپیڈ 800 جی بی پر سیکنڈ فی ویو لینتھ، الٹرا وائیڈ سپر C+L سپیکٹرم اور جدید فلیکسیبل گریڈ آپٹیکل سوئچنگ کو یکجا کرتی ہے۔
اس پیشرفت سے پی ٹی سی ایل ملک کو ڈیجیٹل میدان میں آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی، جو نیٹ ورک کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے فکسڈ 5.5 جی کے لیے تیار کرتی ہے اور تیز، بہتر اور زیادہ موثر انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو فعال کرتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکی افغان قونصل جنرل سےاہم ملاقات
ستمبر 13, 2024 -
سونے کی قیمت میں کا اضافہ
مارچ 28, 2024 -
استاد بڑے غلام علی خان,آج تم یاد بے حساب آئے
اپریل 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔