
قائدحزب اختلاف عمرایوب نےکہاہےکہ لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے،پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قائدحزب اختلاف عمرایوب کاکہناتھاکہ ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں ہے۔سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کیے جارہے ہیں۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا۔ میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔
اُن کاکہناتھاکہ جے یو آئی ف کے گروپ ممبرز اور اخترمینگل کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میں نے وزیرقانون سے پوچھا یہ سب کچھ آپ کررہے ہیں؟ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے۔ “خیبر “پختونخوا کا بڑا حصہ ہے۔ اس سے پہلے بھی جب نام تبدیل کیا گیا تو ہزارہ کو نظر انداز کیا گیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔